کورونا وائرس ، 39سالہ متاثرہ شخص نے پوری دنیاکو خبر دار کر دیا

لندن(پی این آئی) دنیا بھر سے کورونا وائرس کے مریضوں کے پیغامات سوشل میڈیا پر سامنے آ رہے ہیں جو لوگوں کو اس موذی وباءسے متنبہ کرتے ہیں۔ اب برطانیہ سے ایک اور مریض نے دنیا والوں کو خبردار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 39سالہ میٹ ڈوکرے نامی اس شخص نے ہسپتال کے بستر سے اپنے پیغام میں

لوگوں سے کہا ہے کہ ”بے وقوفی مت کرو، اس وائرس کو سنجیدہ لو ورنہ میری جگہ آپ بھی آ سکتے ہو۔“میٹ کا کہنا تھا کہ ”اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک وقت آیا کہ مجھے اپنی موت کا یقین ہو گیا اور میں نے اپنے خاندان والوں کے لیے الوداعی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کر لیا۔ میں خود کو انتہائی خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ میری حالت بہتر ہو گئی اور میری جان بچ گئی۔ اس وقت ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ میرے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ میرے پھیپھڑے فیل ہونا شروع ہو گئے تھے۔ میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ حکام جو کہہ رہے ہیں وہ کریں، یہ آپ ہی کے بھلے کے لیے کر رہے ہیں۔ اپنی اور اپنے پیار کرنے والوں کی جان خطرے میں مت ڈالیں۔“

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close