ریاض، مکہ اور مدینہ مکمل بند کر دیاگیا،وجہ بھی سامنے آ گئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں دوسری ہلاکت کے بعد دارالحکومت ریاض، مکہ المکرمہ اور شہر مدینہ کو ہر طرح کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔نجی خبر رساں ادارےنے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے ریاض، مکہ اور مدینہ

شہروں میں آنے اور جانے پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ تمام صوبوں میں بھی آمدورفت بند کر دی ہے جبکہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے۔خلیجی ممالک میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے پیش نظر پیر کے روز ملک بھر میں 11 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جس کا آغاز شام 7 بجے ہونا تھا تاہم وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس میں توسیع کرتے ہوئے دورائنے میں مزید4 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تین صوبوں میں 15 گھنٹوں کیلئے کرفیو کا نفاذ شاہ سلمان کی منظوری کے بعد کیا گیا جس کا اطلاق جمعرات سے ہو گا۔ حکام نے 21 روز کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا اور اگر کسی شخص نے ایک سے زائد مرتبہ کرفیو کی خلاف ورزی کی تو اسے قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔سعودی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مکہ کے رہائشی کی ہلاکت مملکت میں اس وباءسے ہونے والی دوسری موت ہے۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینماءگھروں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ عمرہ زائرین سمیت تمام افراد کیلئے فلائٹ آپریشن بھی بند ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close