انقرہ(پی این آئی)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے جی 20 کے زیر انتظام کروناوائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کے طور پر ایک بین الاقوامی فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے یہ بیان
جی 20 کے رہنماوں کی کروناوائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ویڈیو کانفرنس کے انعقاد سے ایک روز پہلے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ کو کروناوائرس سے متاثرہ ممالک کی طلب پوری کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ایک ایسا فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اگر ایسا کوئی فنڈ قائم ہوتا ہے تو ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔یہ ایسی صورتحال نہیں ہے جس پر ہم خود سے قابو پاسکیں۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 69 ممالک نے ترکی سے طبی آلات کی مدد کا مطالبہ کیا تھا اور ہم ان میں سے 17 کی مدد کرسکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مجموعی طور پر 32 ترک شہری کروناوائرس کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں