وہ ملک جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، وجہ کیا نکلی؟ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی حیران

لیلونگوے(پی این آئی) کورونا وائرس لگ بھگ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے تاہم مشرقی افریقہ کا ملک ملاوی ایک ایسا ملک ہے جہاں تاحال کورونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ اس کے باوجود ملاوی کے صدر پیٹر موتھاریکا نے کورونا وائرس کو نیشنل ڈیزاسٹر قرار دیتے ہوئے تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں اور بڑے

اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کوارٹز افریقہ کے مطابق اجتماعات پر عائد پابندی، شادی، متوفین کی آخری رسومات، چرچ، ریلیوں اور حکومتی میٹنگز سمیت تمام طرح کے اجتماعات پر لاگو ہو گی۔صدر پیٹر نے نیشنل سکیورٹی کو ان احکامات پر عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ملاوی میں دیگر ممالک سے زمینی و فضائی راستوں سے آنے والے ہر مسافر کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ ملاوی کی وزارت صحت کے ترجمان جوشوا میلانگو کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے 12مسافروں کے اب تک مشکوک ہونے پر ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے ان سب کے ٹیسٹ منفی آئے۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں