کورونا وائرس میں بھی قدرت نے کیا بھلائی رکھی ہے؟ ماہرین نے مہلک وائرس کا ایسا فائدہ بتا دیا جس نے پوری دنیا کو سوچنے پر مجبور کر دیا

بیجنگ(پی این آئی) کورونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے مگر اس شر سے خیر کا ایک پہلو بھی برآمد ہوا ہے کہ مختلف ممالک میں فضائی آلودگی تیزی سے کم ہونی شروع ہو گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق دنیا بھر میں ہی لوگوں کی آمدورفت کم ہونے اور ایندھن کی کھپت کی شرح گرنے سے فضائی آلودگی

کم ہورہی ہے۔ بالخصوص چین، اٹلی اور سپین میں ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار تیزی سے کم ہو رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تین ممالک میں لاک ڈاؤن ہے یا رہ چکا ہے چنانچہ لوگوں کے گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی جس سے ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کم ہونی شروع ہو گئی۔ امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین کے شہر ووہان کی آب و ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار ڈرامائی انداز میں کم ہوئی ہے۔ یہ گیس گاڑیوں، فیکٹریوں اور تھرمل پاور پلانٹس سے پیدا ہو کر ہوا میں ملتی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان گاڑیاں اور فیکٹریاں وغیرہ بند ہونے سے ہوا صاف ہو رہی ہے۔ناسا کے ایئر کوالٹی ریسرچر ڈاکٹر فی لیو کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنی زندگی میں پہلی بار آب و ہوا کو اس ڈرامائی انداز میں صاف ہوتے دیکھ رہے ہیں۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں