دبئی(پی این آئی) میں پاکستان قونصل خانہ تمام سروس کیلئے بند کردیا گیا،متحدہ عرب امارات میں2 دن بعد تمام شاپنگ مالز بھی بند کردیے جائیں گے۔حکام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صرف ایمرجنسی سروس کیلئے قونصل خانہ کھولا جائے گا، جبکہ 24گھنٹے 3سفارتی اہلکار ایمرجنسی صورت حال کیلئے
موجود رہیں گے۔دوسری جانب وزرات صحت امارات نے کہا ہے کہ فارمیسی اور کھانے پینےکی اشیاء فراہم کرنے والی سپرمارکیٹس کھلی رہیں گی اور ریسٹورنٹس سے صرف کھانالے جانے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔اماراتی حکام نے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، صرف اپنی گاڑی پر سفر کریں، ایک گاڑی میں3 سے زیادہ افراد سوار نہ ہوں۔حکام نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا، عوام سے کہا ہے کہ اسپتال بھی کسی کی عیادت کیلئے نہ جائیں اور خود بھی ایمرجنسی کے بغیر اسپتال جانے سے گریز کریں۔اماراتی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ امارات کے ایئرپورٹس کو بھی آئندہ48 گھنٹےبعد بند کردیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں