کوالالمپور(پی این آئی) ملائیشیاءمیں ایک تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے 714مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد ملک میں وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1ہزار 183تک جا پہنچی ہے، جبکہ اب تک وائرس سے 8اموات ہو چکی ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ملائیشین
حکام کا کہنا ہے کہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد وائرس کا شکار ہوئی ہے ۔ اس اجتماع میں ہزاروں لوگ شریک تھے چنانچہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ملائیشین وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز ملک میں وائرس کے 153نئے کیس سامنے آئے، ان میں سے 90افراد کو اسی تبلیغی اجتماع سے وائرس لاحق ہوا۔ ہفتے کے روزکورونا وائرس کے 5مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ ملائیشیاءمیں یہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع گزشتہ ماہ ہوا تھا جس میں درجنوں ممالک سے مسلمانوں نے شرکت کی تھی۔ اس چار روزہ اجتماع کا انعقاد دارالحکومت کوالالمپور کے قریب کیا گیا تھا۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے جتنے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے 60فیصد کا تعلق اس تبلیغی اجتماع سے ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں