وہ ملک جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد793ہو گئی

روم (پی این آئی ) یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کرونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی۔یورپی ملک اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد

ہے۔رپورٹس کے مطابق اٹلی میں ہونے والی حالیہ ہلاکتوں میں سے 60 فیصد سے زائد شمالی ریجن کے علاقے لامبارڈے میں ہوئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6557 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53578 ہوگئی۔اٹلی میں 42681 افراد ابھی زیر علاج ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close