کورونا سے منسوخ ہونے والی پی ایس ایل 5کاشیڈول آ گیا

لاہور(پی این آئی): کورونا وائرس کے بعد حالات نارمل ہونے پر پی ایس ایل کا آخری مرحلہ جب بھی ممکن ہوگا اس میں سیمی فائنلز نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹر میچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلاجائے گا۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پی سی بی نے پی

ایس ایل کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے پلے آف اور ایلیمینٹر راؤنڈ کے بجائے براہ راست سیمی فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا سیمی فائنل، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہونا تھا تاہم کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سیمی فائنل سے اڑھائی گھنٹے قبل ہی بورڈ کی جانب سے ان مقابلوں کو اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔پی سی بی ترجمان نے نجینیوز سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب دوبارہ مقابلے جب بھی ممکن ہوں گے، وہ ایونٹ کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلے نمبرپر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دوسری پوزیشن والی کراچی کنگز کے پاس فائنل تک رسائی کے لیے دو مواقع ہوں گے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ایلی مینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی جب کہ ہارنے والی پہلے پلے آف لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔اس دوسرے پلے آف میں جو ٹیم کامیابی پائےگی، وہ فائنل کھیل سکے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close