بھارت میں کورونا کے باعث کرفیو نا فذ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی،کولمبو(پی این آئی) بھارت اورسری لنکا نے عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی بڑھتی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے حفظ ماتقدم کے طور پر پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے 22مارچ کو “جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ تمام شہری صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو پ

ر عمل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران تمام شہری گھروں میں رہیں، تمام شہری صرف شدید ضرورت کے وقت باہر نکلیں، 60سے 65 برس کے افراد کچھ ہفتوں تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔قوم سے خطاب کے دوران بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گھر ہی پر رہنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے آپ کورونا وائرس سے بچانا ہوگا۔ادھر سری لنکامیں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں کرفیوکااعلان کردیا گیا، کرفیو آج شام 6 سے 23 مارچ صبح 6 بجے تک ہوگا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے تمام بین الاقوامی پرازوں کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کسی بھی بین الاقوامی پرواز کو ملک میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close