تازہ ترین

ترقی یافتہ یورپی ملک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار، ہزاروں ہلاکتیں ہو گئیں

روم (پی این آئی) اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا، یورپی ملکی میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 ہزار 405 ہوگئی، چین میں 3 ہزار 245 افراد ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہے۔ بتایا گیا

ہے کہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اٹلی اب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔اٹلی میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 ہزار 405 ہوگئی ہے۔ جبکہ چین میں اب تک کل 3 ہزار 245 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں بدتریج کمی آ رہی ہے، تاہم اٹلی میں صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔اٹلی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوئے جو ایک ہی دن میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے۔اٹلی میں اب تک 41 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ چین اور اٹلی سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے۔ اٹلی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں 3 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈائون کی تاریخ 25مارچ سے بڑھا کر 3اپریل کر دی ہے ۔ اٹلی کے وزیراعظم نے مقررہ ڈیڈ لائین میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند روز میں کرونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں کمی ہوگی۔ کرونا وائرس کے باعث پیچیدہ صورتحال ختم ہونے کے پر ہم پہلے کی طرح زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں