ووہاں (پی این آئی) چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آنے کے بعد مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ کر اپنے شہروں کو لوٹ گئے ہیں۔ آج ووہان سے واپس جانے والے بہادر ڈاکٹرز اور نرسز کو چینی فوجیوں
نے الوداعی سلیوٹ کیا۔ چینی فوج نے اپنی جان داؤ پر لگا کر ہزاروں لوگوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو سلیوٹ پیش کیا۔چین میں کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کی خبر دنیا کیلئے امید کی علامت ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روز جو کیسز سامنے آئے وہ سب غیر ملکی تھے۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج بہت دنوں بعد سورج کو طلوع ہوتے دیکھا، ہم اس جنگ سے جیت چکے ہیں۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والا جان لیوا کورونا وائرس اس وقت تک پاکستان سمیت 150سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 8 ہزار 800 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے، اس وبا سے 100 فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے اپنے اقدام سے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں بدھ کے روز وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں