ہر 10 منٹ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہلاکت، وہ اسلامی ملک جس میں کرونا وائرس نے بڑی تباہی مچا دی

تہران (پی این آئی) ایران کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہر 10 منٹ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہلاکت ہورہی ہے۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے جمعرات کو بتایا کہ ہر ایک گھنٹے میں ایران میں کرونا وائرس کے 50 نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ

میں جہانپور نے لوگوں کو نوروز کے تہوار کے موقع پر اپنے گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں 4 عددی ہوگئیں، جمعرات تک کرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں ایک ہزار284 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ڈپٹی ہیلتھ منسٹر علی رضا رئیسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کرونا کی وجہ سے149 ہلاکتیں ہوئیں اور ایک ہزار46 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 18 ہزار 407 ہوگئی۔ترک خبر ایجنسی انادولو کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز دارالحکومت تہران میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ڈاکٹر کی موت واقع ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے 10 ڈاکٹر اور 4 نرسیں اپنی زندگیاں گنوا چکی ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی جوہن ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دسمبر کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 19 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 900 ہوگئی ہے۔ اب تک 84 ہزار لوگ ایسے بھی ہیں جو کرونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں