اٹلی،کورونا وائرس سے لاتعداد اموات کی وجہ سے انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ،فوجی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ

اٹلی(پی این آئی) اٹلی میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں ابھی تک ایک دن میں سب سے زیادہ 475 ہلاکتیں دیکھنے میں ا ٓئی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر

تباہی مچائی ہو۔اسی دوران اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اب اٹلی کی حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ شہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کے لئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کیونکہ ہمارے پاس لوگوں کی آخری رسوما ت ادا کرنے کی بھی جگہ نہیں ہے۔اس بارے میں تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ برگامو سے 15 فوجی ٹرکوں اور 50 فوجیوں کی مدد سے لاشوں کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شہروں میں اموات کا سلسلہ اس حد تک جاری ہے کہ لوگوں کے لئے زندگیاں گزارنا مشکل ہو گیا ہے، اس لئے ہم نے فوجی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اب تک 2 لاکھ افراد کو متاثر کر دیا ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں