ایک ہی روز میں اٹلی میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک

روم(پی این آئی)اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے، اٹلی میں آج کورونا کے 4207 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔اطالوی حکام نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ مہلک کورونا وائرس چین کے علاوہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا اور اب تک 170 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے۔چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close