وہ ملک جہاں چند گھنٹوں میں ہی کرونا وائرس سے 475 اموات ہو گئیں، بڑی تباہی مچا دی

روم (پی این آئی) اٹلی میں ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 475 افراد ہلاک گئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا،

دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی، ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔اٹلی میں صورتحال بدترین ہو گئی، ایک روز میں مزید 345 افراد ہلاک ہو گئے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے دنیا بھر میں خوف کی صورتحال، اٹلی میں صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں 475 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔مرنے والوں کی تعداد 2978 ہو گئی۔ایران میں مزید 135افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 988 تک جا پہنچی۔ اسپین میں بھی کرونا سے مزید 191 افراد جان سے گئے تاہم چین میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جہاں ایک روز میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔امریکا میں کرونا سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔جرمنی میں چھبیس، جنوبی کوریا میں چوراسی، فرانس میں ایک سو پچھتر، برطانیہ میں اکہتر، کینیڈا میں آٹھ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ دوسری جانب جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 2سال تک جاری رہ سکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں