سان فرانسسکو(پی این آئی): فیس بک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے کاروبار کو سہارا دینے کے لیے 100 ملین ڈالرز کی گرانٹ دینے کا اعلان کردیا۔دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا
ہے۔عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی ہے۔کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے امدادی پروگرام شروع کرتے ہوئے 100 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں جو کہ 30ملکوں میں چھوٹےکاروبار کرنے والوں کو سہارے کے طور پر دیے جائیں گے۔فیس بک نے بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں چھوٹی سی مالی معاونت آپ کو کتنا آگے لے جاسکتی ہے، اس چیلنجنگ صورتحال میں ہم 100 ملین ڈالرز کیش بطور گرانٹ اور ادھار دینے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ان 30 ممالک کے لیے ہو گی جہاں فیس بک آپریٹ ہوتی ہے اور اس گرانٹ یا ادھار کے لیے آئندہ ہفتوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں