اوٹاوا (پی این آئی) جسٹن ٹروڈو نے پورے کینیڈا کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا، 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں گے، فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور 313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین
وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔پیر کے روز جاری کیے گئے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بدھ 18 مارچ کے بعد سے کوئی بھی غیر کینیڈین شہری ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ بیرون ممالک میں مقیم کینیڈین شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 18 مارچ تک ملک میں واپس آ جائیں۔ 18 مارچ کے بعد صرف کینیڈین شہریوں کو ہی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، تاہم 18 مارچ کے بعد کینیڈا سے باہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، موٹریال اور وینکوور کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں کینیڈین حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کینیڈا کا ہر شہری کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت اقدامات کرے جن میں محدود سفر، بیرون ممالک کے سفر سے واپس آنے کے بعد خود کو 14 روز کے لیے دوسروں سے الگ رکھنا، آئندہ آنے والے ہفتوں تک پرہجوم مقامات، معاشرتی تقاریب سے گریز کرنا اور ملازمت پیشہ افراد گھروں میں رہ کر کام کریں۔بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں زیادہ کیسز کا تعلق سفر کرنے سے ہے لیکن اسے فوری طور پر بدلا جاسکتا ہے۔ کینیڈا کے چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہر ملک کے لیے بہت ضروری ہے لیکن جن ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہیں وہ اس وائرس کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہاں تک تک جو ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے سب سے زیادہ سفری اور سرحدی پابندیاں عائد کی ہیں۔قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اپنی فیملی اور خود کو دارالحکومت اوٹاوا میں رہائش گاہ میں دوسروں سے الگ رکھتے ہوئے انٹرویو میں سرحد بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جبکہ اب انہوں نے کینیڈا کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں