برطانیہ میں کرونا وائرس بے قابو، ایک ہی دن میں کتنےافراد ہلاک؟

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کرونا وائرس بے قابو، ایک ہی دن میں 10 افراد ہلاک، ملک میں وائرس کے باعث کل ہلاکتوں کی تعداد 21 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 840 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دیگر یورپی ممالک کی طرح برطانیہ بھی عالمی وبا سے بر طرح متاثر

ہوا ہے۔ ہفتے کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 21 ہو گئی۔جبکہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 840 ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس اس حد تک خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے کہ ایک نومولود بچے میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پیدائش کے چند منٹ بعد ہی بچے میں وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اس تمام صورتحال میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت برطانیہ اگلے ہفتے سے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں قانون سازی کر رہی ہے۔عوامی اجتماعات پر پابندی کی زد میں نماز جمعہ اور جنازے بھی آئیں گے۔ ہیلتھ سیکرٹری کی جانب سے مساجد اور اسلامک سنٹرز کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی پہلے ہی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ایسی صورتحال میں دنیا بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے، دوسری جانب ابھی تک اس کی ویکسین تیار نہیں کی گئی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ویکسین تیار کرنے میں بہت زیادہ وقت درکار ہو گا جس کے بعد بھی یہ کہناد رست نہ ہو گا کہ یہ ویکسین کام کرے گی یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں