کرونا وائرس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز تک پہنچ گیا،ہیڈکوارٹرز بند

نیویارک(پی این آئی)کرونا وائرس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز تک پہنچ گیا۔ چار ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد عالمی ادارے نے چار ہفتوں کیلئے ہیڈ کوارٹرز کو بند کردیاہے۔193 افراد پر مشتمل اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین کو کورونا وائرس کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔نجی

ٹی وی کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کو رخصت پہ بھیجنے کا فیصلہ فلپائن کے سفارت کار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ ایمرجنسی سروسز اور ترجمہ کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین پر ان احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سیکیورٹی کونسل کی آئندہ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔خیال رہے کہ 15 اراکین پر مشتمل سیکورٹی کونسل کی آئندہ ہفتے سے میٹنگ طے تھی جس میں شام، شمالی کوریا اور لیبیا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close