کورونا وائرس کا خوف، ٹوئٹر نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ٹوئٹر نے پوری دنیا میں اپنے 4900 دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام کمپنی نے کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کیا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والا خطرناک کورونا وائرس

اب تک دنیا کے 123 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 420 سے تجاوز کر گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ان میں سے 60 ہزار 314 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 4 ہزار 636 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے تیزی سے پوری دنیا میں پھیلنے کی وجہ سے ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے دنیا بھر میں قائم دفاتر کو بند کر دیا ہے اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھر سے کام کریں۔ اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن اب اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close