کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والا برطانوی سائنس دان انتقال کرگیا

لندن (پی این آئی) برطانوی سائنس دان خود انتقال کرگیا لیکن وراثت میں کورونا وائرس کی ویکسین چھوڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2014 میں مرنے والے سائنسدن ایرک وورک کی H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے تیارکردہ ویکسین کورونا کے علاج کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے

نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سائنس دان کی بیٹی جین کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NI(نزلے کا مہلک مرض) سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی اور یہ دوائی کورونا وائرس کے علاج کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔جین نے بتایا ہے کہ اسکے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر پیئر ریویڈ جنرل میں بھی جمع کروایا تھا اورا گر متعلقہ ادارے تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔دوسری جانب چین نے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قد م جما لئے ہیں۔امریکہ میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف فارما کمپنیوں کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے اور ویکسین تیار کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کی ہیں۔ملاقات میں فارما کمپنیوں کی جانب سے اظہار کیا گیا ہے کہ اگر ہم مسلسل کام کریں، تب بھی ہمیں یہ ویکسین تیار کرنے کے لئے کم از کم 18 مہینے کا وقت درکار ہو گا۔ اس ملاقات میں مختلف کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی جس میں اپنے اپنے تجزبات سے امریکی صدر کو آگاہ کیا۔لیکن تمام کمپنیوں کی جانب سے اس بات پر اکتفا کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرنا آسان کام نہیں، اگر ابھی کام شروع کیا جائے گا تو بھی اس کی ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ڈیڑھ سال کا وقت چاہیئے ہو گا۔ یاد رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔ ابھی تک اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close