کورونا کا مشتبہ مریض ڈاکٹروں کو چکر دے کر بھاگ نکلا، سنسنی پھیل گئی

طائف (پی این آئی) سعودی عرب کے شہر طائف میں کورونا کا ایک مشتبہ مریض ڈاکٹروں کی ٹیم کو اس وقت چکر دے کر بھاگ نکلا جب اسے ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کو المرصد کے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں اسے دیگر مریضوں سے الگ رکھ کرعلاج کیا جانا

تھا۔ طائف کے ہیلتھ سینٹر میں مقامی شہری کا ابتدائی طبی معائنہ کرلیا گیا تھا جس سے اس شبے کو تقویت مل گئی تھی کہ وہ نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ طائف کے  محکمہ صحت کے ترجمان عبدالہادی الربیعی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ’ سکیورٹی اداروں کے ساتھ اعلی سطح پر رابطہ کرلیا گیا ہے۔ مفرور مریض مزید معائنے کے لیے تیار نہیں تھا۔‘ عبدالہادی الربیعی نے یہ بھی بتایا کہ ’لیباریٹری کے معائنوں سے پتہ چلا ہے کہ مقامی شہری کورونا وائرس سے پاک ہے۔ وہ فرار نہیں ہوا تھا ہسپتال سے گھر یہ کہہ کر چلا گیا تھا کہ اب اس کے کافی معائنے ہوچکے ہیں مزید طبی معائنے کے لیے وہ تیار نہیں۔‘ محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ’ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ہسپتال سے گھر جانے والا طائف کا شہری کورونا وائرس سے پاک ہے۔‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں