کِم نے کورونا کے خدشے کے باعث ملک میں سخت پابندیاں لگادیں

شمالی کوریا (پی این آئی)کے سربراہ نے ملک میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے کئی سفارتخانے بند کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا میں حکومت کی جانب سے سفارت خانے بند کیے جانے اور کئی ہفتوں کے سخت قرنطینہ کے بعد کئی سفارتکار ملک چھوڑ

گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن حکومت نے ملک بھر میں انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جن کے تحت سرحدیں بند اور ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سفارتکاروں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کو ان کے علاقوں میں ناکہ بندی کرکے محدود کر دیا گیا اور گزشتہ ہفتے تقریباً ایک ماہ سے عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد 200 غیر ملکیوں کو ان کے علاقوں سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔غیر ملکی سفیروں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت کے بعد سوئیڈش سفیر نے ائیرپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس سے پہلے کبھی اتنا خوش نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا سے غیر ملکیوں اور سفیروں کو انخلاء کی اجازت ملنے کے بعد ان کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ ماہ ملک میں وائرس پھیلنے کی صورت میں خطرناک نتائج سے خبردار کیا تھا جب کہ انہوں نے ملک میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام بین الاقوامی پروازوں سمیت ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close