چین میں موجود پاکستانی طلبا نےبہادری کی نئی مثال قائم کردی

بیجنگ(پی این آئی) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کے بارے میں کچھ مایوس کن خبریں گردش میں رہیں، تاہم اب ان کے متعلق ایسی خبر آ گئی ہے کہ سن کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق چین میں موجود پاکستانی طلبہ کورونا وائرس کی وباءکے

خلاف لڑائی میں رضاکارانہ کام کر رہے ہیں اور اس کے انسداد کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ لوگ ڈیوائسز لے کر سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹس میں لوگوں کا بخار چیک کر رہے ہیں۔ان بہادر طالب علموں میں ایک ماہم ظہور ہے جو ژیامن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم ایس کر رہی ہے۔ وہ اور اس کے دیگر پاکستانی طالب علم ساتھی ڈیوائسز لے کر باہر جاتے ہیں اور اظہار یکجہتی کے طور پر چینی باشندوں کا جسمانی ٹمپریچر چیک کرتے ہیں۔ یہ بہادر طالب علم ایسے وقت میں یہ جرات مندانہ کام کر رہے ہیں جب ہر کوئی وائرس کے خوف کے باعث گھر میں دبکا بیٹھا ہے، کہ کہیں اسے بھی وائرس لاحق نہ ہو جائے۔ان پاکستانی طلبہ کی لوگوں کا بخار چیک کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین ان کی جرات و ہمت کی داد دے رہے ہیں۔ ان تصاویر پر چین کے آسٹریا میں تعینات سفیر لی ژیاؤسی نے بھی کمنٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ”شکریہ ماہم ظہور۔“دیگر سینکڑوں صارفین بھی ان طالب علموں کی تعریف کر رہے ہیں اوردعائیں دے رہے ہیں وہ اس موذی وباءسے محفوظ رہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close