پاکستان اور بھارت میں پانی پر جنگ چھڑ سکتی ہے: سابق امریکی سفیر نے خدشہ ظاہر کر دیا

سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت 3 اہم مسائل کا سامنا ہے جو ماحولیات، ٹیکنالوجی اور ملکوں کے

اندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا منافع کم ہوتا جا رہا ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی معیشت کا دارومدار ٹیکسٹائل کی بجائے ٹیکنالوجی پر کرنا ہوگا جب کہ پاکستانی نوجوانوں کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سے متعلق مہارت حاصل کرنا ہوگی۔سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بطور امریکی سفیر پاکستان کے مسائل سے اپنے ملک کو آگاہ کیا، میرے نزدیک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر جنگ ہوسکتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close