طالبان کی سوچ میں تبدیلی ، اب اگر افغانستان میں امن ہو گا تو خواتین کو کن کاموں کی کھلی اجازت دی جائیگی؟ طالبان رہنما نے دوٹوک اعلان کر دیا

دوحہ(پی این آئی)افغان طالبان کاکہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں توخواتین کوسکول اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے، ملازمت کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے افغان طالبان کے چیف مذاکرات کار شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا

ہے: ’اسلام کی رو سے خواتین کو تعلیم ،ملازمت، پارلیمان میں جانے اورمنتخب ہونے یا کیے جانے کے حقوق حاصل ہیں، اسلام نے خواتین کو دیئے ہیں۔افغانستان کا ننانوے اعشاریہ نو فیصد معاشرہ مسلمان ہے وہ اسلام پر یقین رکھتے ہیں، اسلامی اصولوں اور افغان روایات کے مطابق ہم وہ سب کریں گے۔‘صحافی نے شیر محمد عباس ستانکزئی سے ایک اور سوال کیا کہ پہلے خواتین کے پردے اور اس پر عملدرآمد کی بہت سختی تھی ۔ اگر آپ حکومت میں آتے ہیں تو کیااب بھی سختی رہے گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیاکہ ’آپ دیکھئے کہ نوے کی دہائی میں افغانستان کے اندر خانہ جنگی تھی، دس سے پندرہ فریق آپس میں لڑ رہے تھے،کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔جس ملک میں مردوں کی سکیورٹی نہیں تھی وہاں عورتوں کی سکیورٹی کیسے ہوتی؟خواتین کو چھوڑیں اس وقت تو مردوں کیلئے کوئی سکول یا یونیورسٹی کی سہولتیں نہیں تھیں۔دیگر ملکوں کی طرح خواتین کا باہر گھومنا پھرنا، افغانستان میں وار لارڈز اور حالات کی وجہ سے مشکل تھا، صورتحال ہی ایسی تھی۔ اور اب جبکہ امریکی افواج افغانستان سے چلی جائیں گی۔افغانستان میں امن قائم ہوجاتا ہے، تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتی ہیں اور ایسی حکومت بناتی ہیں جو افغانیوں کی اکثریت کیلئے قابل قبول ہو تو میرے خیال میں پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، تب خواتین امن کے ساتھ رہ سکتی ہیں، سکول جاسکتی ہیں ،یونیورسٹی جاسکتی ہیں اپنے دفاتر جاسکتی ہیں‘۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close