ترک فوج کا پوری قوت سےحملہ ، روس کااربوں ڈالرز کا جدید ترین میزائل دفاعی نظام بھی تباہ کر ڈالا۔۔کئی جنگی طیارے بھی تباہ ہو گئے

انقرہ (پی این آئی) ترک فوج کا شام میں پوری قوت سے حملہ، جدید ترین 2 روسی جنگی طیارے مار گرائے، اربوں ڈالرز کا میزائل دفاعی نظام بھی تباہ کر ڈالا، 2 روز کے دوران مزید 93 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ 2 روز کے

دوران شامی صوبے ادلب میں ترک فوج نے بھرپور قوت سے پے درپے حملے کر کے شامی فوج کو ٹھیک ٹھاک نقصان کیا ہے۔ترک فضائیہ اور زمینی فوج کی کاروائیوں میں روس کی جانب سے شامی فوج کو دیے گئے 2 جدید ایس یو 24 جنگی طیارے مار گرائے گئے جبکہ اربوں ڈالرز کا روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام بھی تباہ کر دیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے شام کے صوبہ ادلب میں کیے گئے تازہ ڈرون حملوں میں کم از کم 19 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ترک فوج نے تازہ حملوں میں ایک فوجی کانوائے اور ایک آرمی بیس کو نشانہ بنایا ، 7 فروری سے اب تک 93 شامی فوجی اور دمشق نواز جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ترک فوج کی کاروائیوں میں شامی فوج کے درجنوں ٹینک، گاڑیاں اور دیگر بھاری ملٹری ساز و سامان بھی تباہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ترکی کے ان حملوں میں شامی فوج کا ساتھ دینے والی حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ 2 روز کے دوران شام میں کشیدہ حالات اور اس کے تناظر میں پیش آئے حالیہ واقعات نے ترکی اور روس کے تعلقات کو کشیدہ کیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں ترک صدر کا کہنا ہے کہ ان کی فوج شامی عوام کی جانب سے بلائے جانے پر شام میں داخل ہوئی ہے، اور بشارالاسد کی فوج کیخلاف لڑائی جاری رکھے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close