دس روپے کی خاطر دو دوستوں نے نوجوان کو زندہ جلا دیا، دل دہلا دینے والی تفصیلات آگئیں

بھوپال (پی این آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 دوستوں نے 10 روپے کی رقم نہ دینے پر اپنے نوجوان دوست کو زندہ جلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں 22 فروری کو پیش آیا ، متاثرہ نوجوان جس کی شناخت گنیش کے نام سے ہوئی ہے، 6 روز تک ہسپتال میں رہنے کے بعد دم

توڑ گیا۔ملزمان سورج اور شبھم نے اپنے دوست گنیش سے 10 روپے مانگے ، اس نے انکار کیا تو انہوں نے اس کے ہاتھ پر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگادی، دیکھتے ہی دیکھتے ہی گنیش پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگیا، یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جس میں دونوں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دونوں ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے کافی ثبوت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close