کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ایران کو بڑی مدد مل گئی ، کونسے اہم ترین ملک نے اپنی میڈیکل ٹیم ایران بھجوا دی؟

تہران (پی این آئی)کرونا وائرس کو مکمل شکست دینے کا عزم، چین نے اپنی ٹیم ایران روانہ کردی، چین کی جانب سے میڈیکل ٹیم بھیجی گئی جو کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایران کی مدد کریگی، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایران میں اپنی میڈیکل ٹیم روانہ

کردی ہے۔ وائرس سے تباہی کی صورتحال کے حوالے سے ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 385 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ایران میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وائرس سے شکار افراد کی تعداد 978 ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور زیادہ ترگھروں میں رہیں۔دوسری جانب چین میں کورونا وائرس نے مزید 47 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد چین میں اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 835 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 79 ہزار 251 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد، مجموعی تعداد 2 ہزار 931 ہو گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور وائرس سے متاثرہ 650 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جس کے بعد امریکا نے شہریوں کو اٹلی کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزراء اور مندوبین کو آئندہ ماہ نیو یارک میں اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔ نیویارک میں یو این کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کا اجلاس 9 مارچ سے 20 مارچ تک ہونا شیڈولڈ ہے جس میں تقریباً 7 ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ فوری ایکشن ہی بیماری کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، کورونا وائرس کے کیسز چین کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی سامنے آرہے ہیں۔ادھر جاپانی وزیرِ اعظم نے پبلک اسکولوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جاپان بھر میں اسکول 2 مارچ سے اسپرنگ بریک تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close