مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کو غیرقانونی قرار دیدیا

کوالالمپور (پی این آئی)مہاتیر محمد نے محی الدین یاسین کے وزیراعظم بننے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ بہت عجیب ہے کہ 2018 کے الیکشن میں ہارے ہوئے لوگ اب حکومت بنائینگے، ابھی بھی پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بادشاہ کو یہ بتانے کا موقع نہیں

ملا کہ ملا محی الدین کے پاس اکثریت نہیں ہے۔انھوں نے پارلیمنٹ کا اکثریتی اجلاس بلا کر اکثریت کا فیصلہ دینے کی درخواست کردی۔ واضع رہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ نے ملک کے اگلے وزیراعظم کیلئے محی الدین یاسین کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔اپنے اعلان میں بادشاہ نے کہا تھا کہ ملائیشیا کا وزیراعظم بننے کے لئے محی الدین یاسین کو اکثریت کی حمایت حاصل رہی اور وہ یکم مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ماضی میں وزیر داخلہ رہنے والے 72 سالہ محی الدین یاسین کو سابق حکمراں جماعت کی حمایت بھی حاصل تھی۔ مہاتیرمحمد کی جماعت نے بھی اچانک اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کیلئے محی الدین یاسین کی حمایت کریں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا تھا، محی الدین یاسین کو اپوزیشن نیشنل فرنٹ اتحاد اور ملائیشین اسلامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔مذکورہ دونوں جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد57 ہے اور سب نے محی الدین یاسین کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ حکمراں اتحاد نے 2018 میں جب حکومت سنبھالی تو یہ طے پایا تھا کہ مہاتیر محمد وزیراعظم کا عہدہ72 سالہ انوار ابراہیم کو سونپیں گے لیکن جب مہاتیر نے عہدہ چھوڑا تو ملائیشیا کے بادشاہ نے رائے شماری کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔ ملائیشیا کے گزشتہ عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے برسراقتدار پارٹی کو شکست دی تھی۔ملائیشین الیکشن کمیشن کے مطابق جیت کے لیے 112 نشستیں درکار تھیں جب کہ مہاتیر محمد اور اتحادی جماعتیں 115نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close