اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہوائو ں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیایت کے مطباق موسلادھار بارشوں کا سلسلہ17 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل برسنے جبکہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





