این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 17 اپریل کے دوران بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ادارے نے بتایا کہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 13 سے 17 اپریل کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی اس دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں جیسے اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






