کسان الرٹ! فصلوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کریں

پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے میں متوقع بارشوں اور آندھی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے کئی حصوں کو متاثر کر رہا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث کمزور عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث نقصانات کا اندیشہ ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خصوصاً کسانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close