شری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

راولپنڈی ،مری راولپنڈی اور مری گلیات میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے سیاحوں کے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مری اور گلیات میں آئندہ 10 روز کے دوران بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، 10 اپریل تک مری اور گردونواح موسمی خطرناک کی زد میں رہیں گے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے

کہ موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری سے پہاڑی علاقوں میں مشکلات کا خدشہ ہے، سیاح سفر پر روانہ ہونے سے پہلے موسم کی تازہ صورت حال لازمی چیک کریں۔ شدید دھند کے باعث مری کے مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کا خطرہ ہے، 3 اور 4 اپریل کو موسم کی صورت حال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں بارش کا امکان 80 فیصد اور درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر سکتا ہے، 10 اپریل تک مطلع ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close