محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم اپریل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہوگا جو 4 اپریل تک مختلف علاقوں پر اثر ڈالے گا۔
- بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
- خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
- اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش جبکہ گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔
- پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
- کراچی سمیت اندرون سندھ میں 2 سے 4 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث:
- بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
- مغربی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، محفوظ مقامات پر رہیں، اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






