موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق جمعہ 13 مارچ کو ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال مختلف رہے گی۔

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close