بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے، جہاں آلودگی کی شرح 270 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں 586، برکی روڈ پر 289، کینٹ میں 359 اور عسکری ٹین میں 232 تک آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

اس آلودگی کے نتیجے میں موسمی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ لاہور خشک سردی کی لپیٹ میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوائیں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ 10 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔

شہر بھر میں صحت کے ادارے شہریوں کو ماسک پہننے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں کے اندر رہنے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close