سردی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں موسم سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہنے کا امکان ہے جس دوران کم سے کم درجہ حرارت8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی 25 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close