اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے شہروں چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر ،مالاکنڈ ، دیر، سوات،باجوڑ، مہمند، خیبر کوہستان، اورکزئی ,کرم کوہاٹ ، ہنگو،کرک ، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔ بھکر، لیہ ،جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر ، عمر کوٹ اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک اور بارش کی تو قع ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں