آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمر طوب رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب، جنوب مشرقی/با لائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/ زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں جھکڑچلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: جہلم 54، سیالکوٹ (سٹی 47، ائرپورٹ 25)، حافظ آباد 40، منگلا 38، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین 27، راولپنڈی (چکلالہ 21، شمس آباد 10، کچہری 06)، شیخوپورہ 21، اسلام آباد (گولڑہ 12، زیروپوائنٹ 08، بوکرا 06، سید پور 05، ائرپورٹ 02)، گجرات 10، خانیوال04، چکوال، نارووال 03، اٹک، ملتان سٹی، منگلا، لاہور ائرپورٹ 01، خیبرپختونخوا: پشاور ( ائرپورٹ 40،سٹی 28)، پاراچنار38، باچا خان ( ائرپورٹ 26)، بالاکوٹ01، سندھ: چھور 08، شہید بینظیر آباد 05، سکرنڈ 03، کشمیر: کوٹلی 04 اورگڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، خیرپور، دادو، جیکب آباد اور رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں