مون سون بارشیں، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)مون سون بارشیں، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے….محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں کل (26 جون) سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے، کل 26 جون کو بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔سندھ کے مختلف مقامات پر کل سے یکم جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہو سکتی ہے۔27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔28

جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔۔۔۔

close