موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی، الرٹ جاری کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی)پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 20 سے 22 جون تک بارشیں متوقع ہیں، بیشتر علاقوں زیارت، کوئٹہ، کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، جعفر آباد اور صحبت پور میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ ژوب، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، لورالائی اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے ۔ بارشوں سے قبل 16 سے 18 جون تک صوبے میں شدید گرمی پڑے گی۔ بارشوں سے کچے مکانات، فصلوں، سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

close