اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے عیدالاضحی پر بارشوں کی نوید سنا دی ،ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ،اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں جبکہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا ہ کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔اسی طرحخوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی میں کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں