آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ(شام/رات ) بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں