گرمی کی لہر کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہو گیا ہے ، بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close