پیٹرول کتنا سستا ہونیوالا ہے؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے ردوبدل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اوگرا کی سفارش پر نئی قیمتوں کا اعلان نئی 31 مئی کی رات کو کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں ماہ 15 مئی 2024ء کو حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کردی گئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 288.49 روپے کم ہوکر 273.10 روپے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.88 روپے کمی کے بعد 274.08 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی سے ہوگا۔

close