مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے دو خطرناک اسپیلز کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) این ڈی ایم اے نے مئی اور جون میں ہیٹ ویوز چلنے کی پیش گوئی کر دی۔

این ڈی ایم اے کےمطابق ہیٹ ویو کا پہلاسپیل 15 سے 30 مئی کے دوران 2تا 3 دن پر محیط ہوگا جس سے بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے متاثر ہوں گے۔دوسرا سپیل بھی مئی کے آخر میں متوقع ہے،جو کہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جون کےپہلے 10 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سلسلہ بھی متوقع ہے، تیسرا سلسلہ تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپورکو متاثر کرے گا اور یہ سپیل 3 تا 5 دن جاری رہنے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہری کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں، جسم میں نمکیات کا توازن برقرار رکھنے کے لئے او آر ایس اور لیموں والے مشروبات کا استعمال کریں، ہلکے اور کھلے کپڑے پہنیں، شدید گرمی کے وقت باہر جانے سے برہیز کریں، اگر جانا ضروری ہو تو ٹوپی یا رومال کا استعمال کریں اور خاص کر سر کو ڈھانپیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close