آج کہاں کہاں بارش کاامکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔

 

 

تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعد از دوپہر تیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 53، مالم جبہ 27، میر کھانی 26، کالام 23، چترال 16، پاراچنار 14، دروش 12، دیر 10، لوئر دیر 09، پٹن 08، سیدو شریف 05، بالاکوٹ 02، ڈی آئی خان (سٹی 02، ایئرپورٹ01)، چراٹ 01،پنجاب: چکوال 37، مری 15، حافظ آباد ، لیہ 08، اسلام آباد (گولڑہ 06، سید پور 05، بوکرا 03، ایئرپورٹ 02)، جھنگ 04، لاہور (سٹی 04، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ، جوہر آباد 03، گجرات، نارووال سرگودھا سٹی 02، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، راولپنڈی (چکلالہ)، جہلم، نور پور تھل، شیخوپورہ، اوکاڑہ 01،کشمیر: کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ 16،راولاکوٹ 15، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)،گلگت بلتستان: چلاس 13، گلگت 08، بگروٹ 06، استور 04، بونجی، گوپس 02، ہنزہ 01،بلوچستان: ژوب میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت،دادو 45،جیکب آباد،خیرپور اور لسبیلہ میں 44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں