بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گیا، کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، 31 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے راستے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بدھ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار تک ملک کے کئی علاقوں میں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 31 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت سندھ کے چند شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 27 مارچ کی رات سے 29 مارچ کی صبح تک جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، گھوٹکی، دادو اور کشمور کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب کےکئی شہروں میں بھی 31 مارچ تک بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے نئے سسٹم کی وجہ اسلام آباد بھی بارشوں کی زد میں ہے، جبکہ خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 31 مارچ تک بارشیں اور برفباری ہو گی۔ آنے والے دنوں میں مری ، گلیات سمیت کئی سیاحتی مقامات پر برفباری کا امکان ہے، اس حوالے سے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کی جا چکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close